حیدرآباد۔11جولائی(اعتماد نیوز) آج مرکزی حکومت نے پولا ورم کے منڈلوں کو
آندھرا پردیش میں ضم کرنے سے متعلق آندھرا پردیش تنظیم جدید -2014کے بل کو
پارلیمنٹ میں اڑیسہ ‘ چھتیس گڑھ ‘ اور تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ کے
شدید احتجاج کے باوجود منظوری دے دی۔ چنانچہ دو دن قبل مرکزی وزیر داخلہ
راج ناتھ سنگھ نے اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ اس موقع پر بل میں
ترمیم
کے موقع پر مباحث کے بعد بل کو پارلیمنٹ میں منظوری دے دی گئی۔ اس فیصلے کے
بعد اگر یہ بل راجیہ سبھا میں منظور ہونے کی صورت میں ضلع کھمم کے 7منڈل
بھدرا چلم کے سوا تمام کے تمام آندھرا پردیش میں ضم ہونگے۔ تاہم دوسری جانب
اس بل کی تلنگانہ حکومت ابتدا سے شدید مذمت کرتی رہی اور آج جب اس بل کو
منظوری دے دی گئی تو شدید ناراضگی تلنگانہ کے عوام میں پائی جا رہی ہے۔